نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا پر قابض فوج کے حملے میں 66 زخمی

ہفتہ کی صبح سویرےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں اسرائیلی قابض فوج نےطاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کو زخمی کردیا۔

فاران: ہفتہ کی صبح سویرےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں اسرائیلی قابض فوج نےطاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کو زخمی کردیا۔

قابض فوج کی طرف سے درجنوں گھروں پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی گئی تھی۔ اور تلاشی کے دوران حوارہ میں مزاحمتی کارروائی کرنے والے مزاحمت کاروں کو تلاش کیا جا رہا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض گشتی دستوں نے آدھی رات کے بعد قصبے پر کئی سمتوں سے دھاوا بول دیا اور اس کے مختلف محلوں میں پھیل گئے۔ انہوں نے چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی ان کے رہائشیوں سے پوچھ گچھ کی اور ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

کئی محلوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، اس دوران قابض فورسز نے گھروں کی طرف بڑے پیمانے پر اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

ایمبولینس کے عملے نے 66 سے زائد زخمیوں کا علاج کیا جن میں آنسو گیس سے متاثرہ 63 شامل تھے۔ ان میں سے ایک کو علاج کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا۔

مساجد کے مقررین نے قابض افواج کا مقابلہ کرنے اور مزاحمتی جنگجوؤں کی حفاظت کے لیے کال جاری کی۔

گذشتہ منگل 12 ستمبر کی شام سے بیتا قصبے پر لگاتار چھاپوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قابض فوج نے قصبے کے داخلی راستے کے قریب فائرنگ کے حملے میں آباد کاروں کے معمولی زخمی ہونے کے بعد قصبے کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔