نورشمس کیمپ میں 52 گھنٹے مسلسل اسرائیلی دہشتگردی، 14 شہری شہید

غرب اردن کےشمالی شہرطولکرم کے نور شمس کیمپ سے صیہونی قابض فوج کے جزوی انخلاء کے بعد ہفتے کی شام کو رونما ہونے والے ہولناک قتل عام میں 14 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فاران: غرب اردن کےشمالی شہرطولکرم کے نور شمس کیمپ سے صیہونی قابض فوج کے جزوی انخلاء کے بعد ہفتے کی شام کو رونما ہونے والے ہولناک قتل عام میں 14 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کا عملہ انخلا کر چکا ہے مگر ہفتے کی شام تک نور شمس کیمپ سے 14 شہداء ہسپتال کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

وزارت صحت نے ایک اپڈیٹ میں رات 11:05 بجے اطلاع دی تھی کہ نور شمس کیمپ سے 13 شہداء طولکرم سرکاری ہسپتال پہنچائےگئے ہیں جس سے شہر اور شہر کے خلاف قابضین کی جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ کیمپ میں پرسوں جمعرات کی شام سے لے کر اب تک 14 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج 52 گھنٹے کے چھاپے کے بعد کیمپ سے جزوی طور پر پیچھے ہٹ گئی۔اس کارروائی میں متعدد زخمیوں کے علاوہ شہداء کی میتوں کو منتقل کیا جاسکا۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ نور شمس کیمپ سے ثابت سرکاری ہسپتال لائے جانے والے شہداء میں احمد غالب محمود حسین علی، سالم فیصل عبداللطیف غانم، قیس فتحی نصراللہ، علاء یوسف صالح عبدالرحیم، جعفر سالم خالد عمر، احمد حسام محمد شحادہ، عمر صالح نائف ابو الرب، علی محمد علی عبداللہ،. جہاد نیاز نصر جبر، رجائی محمد صبا ابو سویلم،. مجاہد السلطہ، علی محمد عبدالرحیم، محمود غنیم اور نسیم محمد عبداللہ مصابیح شامل ہیں۔