نومبر میں اسرائیل کی طرف سے کی گئیں دھشتگردانہ کاروائیوں میں ۴ فلسطینی شہید

نومبر میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک غاصب صہیونی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔

فاران: مرکز اطلاعات فلسطین کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں فلسطینیوں کی طرف سے غاصب صہیونیوں کے خلاف 594مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ ان میں فائرنگ کے 15 واقعات اور جنوبی نابلس میں جھڑپوں کے آٹھ واقعات کا اندراج کیا گیا۔

ان اہم ترین مسلح کارروائیوں میں حماس کے رہ نما الشیخ فادی ابو شخیدم کی پرانے بیت المقدس میں فائرنگ کی کارروائی شامل ہے جس میں ایک صہیونی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

چاقو کے حملوں کے دو واقعات شامل ہیں۔ اسرائیلی اہداف پر آتشیں حملوں کی تعداد دو ہے جب کہ دشمن کی گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے کےچار واقعات سامنے آئے۔

غرب اردن میں فلسطینیوں اور قابض فوج کےدرمیان 201 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ سنگ باری کے 200، پٹرول بموں کے 31 اور یہودی آباد کاروں کے حملے روکنے کے 72واقعات کا اندراج کیا گیا۔