نکی ہیلی: ایران کے ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی اسرائیل کی موت ہے
فاران: اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق نمائندہ نکی ہیلی نے امریکی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں واپسی کی مبینہ کوشش کو “اسرائیل کے لیے سزائے موت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “جو بائیڈن” کو ایران اور اسرائیل میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنا پڑے گا۔
نکی ہیلی نے آج بدھ کو ٹویٹر پر لکھا: مجھے کھل کر بات کہنا ہے، اگر بائیڈن حکومت ایران کے جوہری معاہدے میں واپس آتی ہے تو اس کا مطلب اسرائیل کے لیے سزائے موت کا حکم دینا ہے۔ انہیں ایک طرف کا انتخاب کرنا ہو گا؛ ایران یا اسرائیل۔ اتحادیوں کے بجائے دہشت گردوں کا انتخاب ناقابل قبول ہے۔
تبصرہ کریں