نیتن یاہو ایک نئی جنگی کونسل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں: اسرائیلی میڈیا
فاران: اسرائیلی میڈیا نے آج بدھ کو انکشاف کیا کہ قابض نام نہاد اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ پر نسل کشی کی جنگ کو منظم کرنے کے لیے ایک نئی منی سکیورٹی حکومت(وار کیبنٹ) بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اسرائیلی چینل “کے اے این 11” نے اطلاع دی ہے کہ نئی جنگی کونسل انتہائی دائیں بازو کے وزیر ایتمار بین گویر پر مشتمل ہوگی۔ جس کا مقصد الٹرا آرتھوڈوکس چاس پارٹی کے لیے “مذہبی خدمات کے قانون” کی منظوری کی اجازت دینا ہے۔
نام نہاد “مذہبی خدمات کا قانون” جو مذہبی خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے اجرت کے انتظام کی اجازت دیتا ہے “دوسرا ربینک قانون” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسے دو ہفتے قبل کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے ایجنڈے سے حذف کر دیا گیا تھا۔
بین گویر نے اس وقت اعلان کیا کہ وہ “قانون کی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ اس وقت وہ منی حکومت میں شامل نہیں تھا۔”
چینل نے کہا کہ “منگل کی شام سے امریکی اور اسرائیلی حکام کے ملاقاتیں اور بات چیت ہوئی۔ نیتن یاھو نے بھی اس دورے کے دوران اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور وہ آج امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے۔
تبصرہ کریں