پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ افراد نے عید کی نماز قبلہ اول میں ادا کی
فاران: مسجد اقصیٰ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف نے کہا کہ آج 100,000 نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں عید الاضحی کی مبارک نماز ادا کی۔
فلسطینیوں نے القدس اور مسجد الاقصیٰ کے خلاف قابض ریاست کےمذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیےشہریوں سے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونےکی اپیل کی تھی۔
یہ عیدالاضحیٰ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب مسجد اقصی کے خلاف قابض صہیونی ریاست کی جارحیت، آباد کاری اور یہودیانے کے منصوبے اور مسجد اقصیٰ کی زمانی اورمکانی تقسیم کی سازشیں زوروں پر ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے عید سے قبل مسجد اقصیٰ کے اطراف کی ناکہ بندی کررکھی تھی۔جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی گئی۔
تبصرہ کریں