ڈیڑھ لاکھ فلسطینی مسلمانوں کی مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز میں شرکت

صبح ہی سے مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف کے تمام مقامات نمازیوں سے بھر گئے تھے۔ شہری اپنے محلوں اور قصبوں سے قافلوں کی شکل میں تلبیہ پڑھتے مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوئے۔

فاران: اسرائیل کے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں ہفتے کی صبح ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے اپنے قبلۂ اوّل مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی ہے۔
فلسطینی اوقاف کے مطابق صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود ڈیڑھ لاکھ سے زاید فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

حرمین شریفین کے بعد مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کا تیسرا بڑا اجتماع تھا۔ نماز عید کے لیے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بیت المقدس شہر اور اس کے مضافات کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے سے بھی بڑی تعداد میں فلسطینی قبلہ اول میں جمع ہوئے۔

صبح ہی سے مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف کے تمام مقامات نمازیوں سے بھر گئے تھے۔ شہری اپنے محلوں اور قصبوں سے قافلوں کی شکل میں تلبیہ پڑھتے مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوئے۔

ادھر فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲