کولمبیا کا عالمی عدالت سے نیتن یاھو کے وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ

کولمبیا کے صدرگستاو پیٹرو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جنگی مجرم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فاران: کولمبیا کے صدرگستاو پیٹرو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جنگی مجرم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم “ایکس” پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے تسلسل میں نیتن یاھو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ “سلامتی کونسل کو غزہ کی پٹی کے لیے ایک امن فوج کے قیام کے بارے میں گہرائی سے سوچنا شروع کرنا چاہیے جو تباہ کن اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن رہی ہے”۔

قابل ذکر ہے کہ کولمبیا نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام پر مسلسل حملوں کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے۔