کویتی خاتون انجینر نے اسرائیل سے دوستی مسترد کر دی

کویتی انجینیر اور بین الاقوامی موجد جنان الشہاب نے نمائشی اکاؤنٹ پر ایک اشتہار شائع کرنے کے بعد باضابطہ طور پر "ایکسپو دبئی" میں اپنی شرکت منسوخ کر دی۔ اس اشتہار کا عنوان"آئیے اسرائیل کے ساتھ جشن منائیں۔ " تھا جس پر کئی دوسرے عرب فن کاروں اور ماہرین نے بھی احتجاج کیا ہے۔

فاران؛ ابھرتے ہوئے کویتی کھلاڑی محمد العوضی کے اعزازی عہدے پر فائز ہونے کے چند دن بعد کویتی انجینیر اور بین الاقوامی موجد جنان الشہاب نے نمائشی اکاؤنٹ پر ایک اشتہار شائع کرنے کے بعد باضابطہ طور پر “ایکسپو دبئی” میں اپنی شرکت منسوخ کر دی۔ اس اشتہار کا عنوان”آئیے اسرائیل کے ساتھ جشن منائیں۔ ” تھا جس پر کئی دوسرے عرب فن کاروں اور ماہرین نے بھی احتجاج کیا ہے۔

“ایکسپو دبئی” اکاؤنٹ نے اپنے “انسٹاگرام” اکاؤنٹ پر نمائش میں موجود “اسرائیل” پویلین کی ایک تصویر شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ “آئیے اسرائیل کے ساتھ جشن منائیں”۔ اس کے جواب میں کویتی خاتون انجینیر نے کہا کہ اس تقریب کو ان فالو کریں اور میری دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں۔ میں ایکسپو دبئی کا بائیکاٹ کرتی ہوں۔

“ٹویٹر” پر عرب ٹویٹرز کی طرف سے الشہاب کے موقف کا خیرمقدم کیا گیا، جنہوں نے اس کے اقدام کی تعریف کی اور اس پرفخر کا اظہار کیا۔

الشہاب کی دستبرداری کویتی ٹینس کھلاڑی محمد العوضی کے دستبردار ہونے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔