کویت میں اسرائیلی مصنوعات فروخت کرنے والا بازار سیل

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے خلاف قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

فاران: مقامی ذرایع ابلاغ ک مطابق بازار میں ایسی مصنوعات فروخت کی جا رہی تھیں جن پر’ڈیوڈ اسٹار‘ کا واضح نشان موجود تھا اور یہ نشان اسرائیلی مصنوعات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

کویتی وزارت صنعت و تجارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ “وزارت نے ریاست کے عوامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی کویت میں فروانیہ کے مقام پر جوتوں کی نمائش کے لگائے گئے بازار کے خلاف اس وقت کارروائی کی جب وہاں پر اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کا پتا چلا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے خلاف قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

وزارت تجارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر ایک جوتے کی تصویر بھی جاری کی ہے جس پر “اسٹار آف ڈیوڈ” واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اسرائیلی ریاست کے جھنڈے کی نشانی اور یہودیوں کی اہم مذہبی علامت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲