گرفتاری کے بعد مفرور فلسطینی پراسرائیلی جلادوں کا ہولناک تشدد

اسیر فلسطینی الزبیدی کو الناصرہ سے گرفتاری کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے مین اس کی حالت غیر ہوگئی ہے۔
فاران؛ اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرار کے بعد دوبارہ گرفتار کیے جانے والے فلسطینی زکریا الزبیدی کو حالت بگڑنے کے بعد حیفا شہر کے ’رمبام‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسیر الزبیدی کو الناصرہ سے گرفتاری کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے مین اس کی حالت غیر ہوگئی ہے۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو نے  قیدی زکریا الزبیدی کو حالت خراب ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر زبیدی کو ہفتے کی شام کو الناصرہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ وہ گذشتہ ہفتے پانچ دوسرے فلسطینی کے ساتھ جیل سے فرار ہو گیا تھا۔
زکریا الزبیدی کی گرفتاری کے وقت کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔