گزشتہ ایک ہفتے میں 3 فلسطینی شہید، 8 صہیونی زخمی، 129 مقامات پر تصادم

ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کے مراکز اور چوکیوں پر فلسطینیوں کی طرف سے سیکڑوں حملے کیے گئے۔

فاران: فلسطین میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کے مراکز اور چوکیوں پر فلسطینیوں کی طرف سے سیکڑوں حملے کیے گئے۔

پچھلے ایک ہفتے کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 129 مقامات پر تصادم ہوا۔ فلسطینیوں کی طرف سے غرب اردن میں متعدد مقامات پر فائرنگ کے 24 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ ان حملوں میں تین اسرائیلی فوجی اور پانچ یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین فلسطینی شہید ہوئے۔

گذشتہ جمعہ کو 26 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

جمعرات کے روز 10 مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

بدھ کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم کے 24 واقعات سامنے آئیں۔ منگل کو اسرائیلی فوج نے نابلس میں تین فلسطینیوں 22 سالہ محمد راید الدخیل،28 سالہ ادھم مبروکہ اور 21 سالہ محمد المبساط کو شہید کیا۔