’ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں‘‘ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، پاکستان کا بیان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیلیوں سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

فاران: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیلیوں سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ ملاقات کرنے والے وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔