یحیٰی السنوار: فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مقاومت ہے
فاران: غزہ کی پٹی میں فلسطینی مقاومت تحریک “حماس” کے قائد یحیٰی السنوار نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی فاشیت کے مقابلے میں متحد ہوجائیں۔
فلسطینی مقاومت تحریک “حماس” کے قائد یحیٰی السنوار نے غزہ میں منعقدہ تحریک کی پینتیسویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا: ہم قیدیوں کے تبادلے کے لئے صہیونی ریاست کو مختصر سی مہلت دے رہے ہیں، بصورت دیگر اس قضیئے کو ہمیشہ کے لئے بند کریں گے اور خود ہی اپنے اسیروں کی رہائی کا راستہ تلاش کریں گے۔
انھوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کے امور میں صہیونی دشمن کے ساتھ ہم آہنگی اور مقاومت کے مجاہدیین کی گرفتاری کا سلسلہ بند کر دے۔
السنوار نے آخر میں کہا: دریائے اردن کے مغربی کنارے میں سرگرم عمل مجاہدین – بشمول جنین یونٹس، عرین الاُسُود، بلاطہ بٹالین اور دوسری مجاہد تنظیمیں اس سرزمین کی آزادی کا واحد ذریعہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













تبصرہ کریں