یمنی عوام فلسطین کی حمایت میں صف اول میں کھڑے ہیں: ناصر ابوشریف
فاران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے یمن عالم اسلام میں تبدیلی اور خود اعتمادی کے محور کے زیر عنوان منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام نے صیہونی منصوبوں کی مخالفت کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے اور جارحین کے سامنے ان کی استقامت قابل توجہ اور لائق احترام ہے.
تہران میں جہاد اسلامی کے نمائندے نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یمن کی تحریک استقامت، عالم اسلام کی ایک اہم اور بنیادی استقامتی تحریک بن چکی ہے کہا کہ حالیہ برسوں میں علاقے کی بعض حکومتیں، صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوشش کرتی رہی ہیں لیکن یمنی عوام، صیہونی و امریکی منصوبے کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور اس کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں.
ابوشریف نے کہا کہ یمنی عوام راہ خدا میں جہاد کر رہے ہیں اور وہ کسی بھی چیز سے نہیں ڈرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے عوام کو جنگ اور پابندیوں کے باعث مختلف مسائل کا سامنا ہے لیکن پھر بھی وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں فرنٹ لائن پر ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242
تبصرہ کریں