یمن کی جنگ ہر مسلمان کے اسلام و ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی ہے: آیت اللہ عیسی قاسم
فاران: بحرین کے معروف شیعہ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم نے یمن کے خلاف جاری سعودی جنگ و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اُسے ایک گھناؤنی جنگ سے تعبیر کیا۔
بحرین کے بزرگ شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم نے یمن کے خلاف سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے دین اور انسانی ضمیر کی نظر سے بہت ہی گھناونی جنگ سے تعبیر کیا۔
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، شیخ عیسی قاسم نے کہا: ”یمن کے عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت امریکی حکومت کی ایماء پر ہے جسے ایک مسلمان ہمسایہ ملک انجام دے رہا ہے۔“
انہوں نے یمن جنگ کو ہر مسلمان کے اسلام و ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی قرار دیتے ہوئے کہا:”ہر مسلمان جس پوزیشن میں ہو، وہ اپنے اسلام اور ایمان کو کسی بھی ملک میں مسلمانوں کے امور کو اہمیت دینے اور اسکی حمایت کی سطح سے پرکھ سکتا ہے۔“
تبصرہ کریں