صیہونی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری، متعدد فلسطینی شہید و زخمی
غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے جس میں متعدد فلسطینی شہری شہید و زخمی ہوگئے ہيں ۔
فاران: غزہ کے مختلف علاقوں پر آج بھی صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہے۔ صیہونی فوج کے توپخانوں نے آج جنوب مشرقی غزہ کے الزیتون محلے پر گولہ باری کیاسی طرح القرارہ و الزنہ کے درمیانی علاقوں میں تعینات صیہونی فوجیوں نے مشرقی خان یونس پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کی ہےصیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بھی شہر غزہ پر کئی بار بمباری کی ہے۔
میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ کے ایک مکان پر بمباری میں دو فلسطینیوں کی شہادت کی خبردی ہے۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی شہر غزہ کے الصبرہ محلے پر بھی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئےاسی طرح شہر غزہ کے الرمال اور بعض دیگر علاقوں پر بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔
دریں اثنا غاصب صیہونی فوج نے آج صبح جنوبی شہر غزہ کی بعض عمارتوں کو تباہ کردیا، غاصب صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے مشرقی شہر غزہ کے الشجاعیہ علاقے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے جن میں پانچ بچے اور دو عورتیں ہيں ۔
تبصرہ کریں