آذربائیجان صہیونی ریاست سے دفاعی نظام کی خریداری پر غور کر رہا ہے

عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان صہیونی حکومت سے دفاعی نظام کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔

فاران؛ عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جمہوریہ آذربائیجان صہیونی حکومت سے ہیتھس -3 (پیکان -3) سسٹم کی خریداری پر غور کر رہا ہے ۔

المیادین نیوز ویب سائٹ نے کل جمعرات کو اسرائیل ہیوم کے حوالے سے رپورٹ دی کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ہیتھس 3 سسٹم کو مختلف فوجی سازوسامان میں شامل کر دیا جائے گا جو باکو پہلے ہی تل ابیب سے خریداری کر چکا ہے۔
اسرائیلی صہیون اخبار ہیوم کا کہنا ہے کہ قرہ باغ جنگ کے بعد اس طرح کے ہتھیاروں پر غور کرنا ممکن ہے جمہوریہ آذربائیجان کے فوجی نظریے میں تبدیلی کا باعث بنے ۔
رپورٹ میں ہیتھس سسٹم کے ہر میزائل کی قیمت کا بھی ذکر ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس سسٹم کے ہر میزائل کی قیمت2.2 ملین ڈالر ہے اور تل ابیب اس ڈیل سے اچھا منافع کمائے گا۔
یہ رپورٹ اس وقت شائع ہوئی جب جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے اس سے قبل روسی قومی دفاعی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ملک نے تل ابیب سے بڑی تعداد میں فوجی ساز و سامان خریدا ہے۔

علی اف نے بتایا کہ باکو نے تل ابیب سے “اسکائی اسٹرائیکر” اور ہاروپ نامی ڈرون خریدے ہیں، اور یہ اب کوئی راز نہیں رہا۔ یہ ڈرونز جاسوسی اور لڑائی دونوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔