فاران تجزیاتی ویب سائٹ: آج ہم جس ملک اور جس معاشرے میں جی رہی ہیں وہاں زندگی سے جڑے ان گنت ایسے مسائل ہیں جو لا ینحل نظر آتے ہیں اور ہر دن کے سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ ساتھ ان لاینحل مسائل کے ڈھیر میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے، ایک طرف خود […]
کتنے افسوس کی بات ہے کہ بعض شادیوں میں دوسرے مذاہب و اقوام کے لوگ بھی آتے ہیں جب وہ لوگ ہماری شادیوں میں شریک ہوتے ہوں گے بعض محفلوں میں عریانیت و بے حجابی کودیکھتے ہوں گے تو کیا تصور لے کر جاتے ہوں گے ہمارے دین کے بارے میں ؟ کیا رائے قائم کرتے ہوں گے ہمارے مذہب کے بارے میں ؟ وہ بھی اس دور میں جہاں حجاب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ؟
فاران تجزیاتی ویب سائٹ: جہاں پر بھی فکر و شعور کا فقدان ہوگا وہاں جہالت کا دور دورہ نظر آئے گا ، ہر طرف اونٹ پٹانگ باتیں ہوگیں، کھوکھلے نعرے ہوں گے بے جا تعریفوں کے پل ہوں گے ، چاپلوسی و مکاری ہوگی ہر حالت میں اپنا کام نکالنے کی ہوڑ ہوگی غیر ذمہ دارنہ […]
زندگی کے آسمان پر اس وقت تک اطمینان کے درخشاں ستارے اپنی چمک کا اظہار نہیں کر سکتے جب تک انسان اپنی زندگی کی ذمہ داریوں کو نہ پہچانے اپنے فرض کی ادائگی میں کوشاں نظر نہ آئے۔
یقینا اگر سیرہ پیغمبر ص اور نقوش حیات اہلبیت اطہار علیھم السلام ہمارے پیش نظر ہوں تو ہم بھی تمام تر مشکلات کے باوجود مسلسل آگے بھی بڑھ سکتے ہیں اور اس ملک کا بھی کچھ حق ادا کر سکتے ہیں جس کی آب و ہوا و جسکی مٹی میں ہم پروان چڑھے ہیں ۔
ہر ایک انسان کے لئے ضروری ہے ایسی عادتوں سے خود کو نجات دلائے جو بری ہیں ، یہ بری عادتیں غفلت کی بنیاد پر بالکل ایسے ہی انسانی روح میں جم جاتی ہیں جیسے میل کچیل ، انسان غسل کرتا ہے تو میل کچیل چھوٹ جاتا ہے فکر بھی روح کے غسل کی طرح ہے جتنا انسان گہرائی میں جا کر سوچے گا فکر کرے گا اتنا ہی روح کی گندگی صاف ہوگی ۔
سینیئر صحافی نے مزید بتایا کہ اس صورتحال میں امریکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین نفرت پیدا کرنے کی کوشیشوں میں شدت سے مصروف ہے، تاکہ امریکیوں کے لیے افغانستان میں مسلح مداخلت ایک مرتبہ پھر آسان ہو جائے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو افغان سرزمین سے ہونی والی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے امداد کی پیشکش کی گئی ہے، جس کا اعتراف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی کرچکے ہیں۔
آج کے پاکستانی ٹی وی شوز میں توشہ خانہ کے ذکر سے خان صاحب خاصے تنگ ہیں، اس وقت پانامہ سے نواز شریف تنگ تھے۔ اس وقت پی ٹی آئی کے ٹائیگرز خوشیاں منا رہے ہوتے تھے اور آج نون لیگ کے شیر خوشیاں منا رہے ہیں۔ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی اٹھائس فیصد تک جا پہنچی ہے، جو پورے خطے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پہلے نمبر پر معاشی دیوالیہ کا شکار سری لنکا کا نمبر آتا ہے۔
فاران تجزیاتی ویب سائٹ: دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج تمام سیاسی جماعتوں کے لئے حیرت افزا رہے ہیں ۔خاص طورپر یہ نتائج عام آدمی پارٹی کی پریشانی میں اضافہ کا سبب بنے ہیں ۔اس کی بنیادی وجہ مسلمان ووٹروں کا کانگریس کی طرف بڑھتا ہوا رجحان ہے ۔ یہ رجحان عآپ کے علاوہ بی […]