اسرائیلی بربریت، مغربی کنارے میں مزید تین فلسطینی شہید سپرد خاک
فاران: فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر چھاپے کے دوران سینئر فلسطینی مزاحمت کار سمیت تین افراد کو شہید کر دیا۔
فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے نابلس میں دو فلسطینی مزاحمت کاروں ابراہیم نابلسی اور اسلام صبوح کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “ابراہیم النابلسی اور اس کے ساتھ موجود ایک اور مزاحمت کار کو جان سے مار دیا گیا ہے۔”
ابراہیم النابلسی مغربی کنارے میں تحریک الفتح کی مسلح ونگ شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ ان کے گھر پر کارروائی کے دوران علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے دوران ایک فلسطینی شہید جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے۔ اسی اپریشن میں قابض فوج نے ایک 16 سالہ لڑکے حسین جمال طہ کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
تینوں شہدا کے جسد خاکی نابلس کے رفیدیا اسپتال منتقل کیے گئے جہاں انہیں منگل کی شام سپرد خاک کردیا گیا۔













تبصرہ کریں