جزیرہ نما النقب ، الجلیل ، تل ابیب اور القدس میں حالات بے قابو

اسرائیلی حکام کی صہیونی ریاست میں بدامنی کے خطرے کی وارننگ

صہیونی ریاست میں داخلی سلامتی خطرے میں ہے اور کسی بھی وقت سیکیورٹی بے قابو ہوسکتی ہے

فاران: اسرائیلی فوج کے عسکری اور سیکیورٹی اداروں کے سینیر عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست میں داخلی سلامتی خطرے میں ہے اور کسی بھی وقت سیکیورٹی بے قابو ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما النقب ، الجلیل ، تل ابیب اور القدس میں حالات بے قابو ہوسکتے ہیں۔

عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ کے مطابق حال ہی میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کے موقعے پر گذشتہ برس غزہ کی پٹی پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور فسادات کے بعد 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں انارکی پر غور کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنیسٹ کے ارکان یوف آف گیلانٹ اور دیگر عہدیداروں نے اجلاس میں خبردار کیا کہ اسرائیل کا داخلی محاذ خطرے میں ہے اور کسی بھی وقت ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔