اسرائیلی دشمن کو غزہ پرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: مزاحمتی اتحاد
فاران: فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے اتحاد’مشترکہ مزاحمتی کنٹرول روم‘نے جمعہ کو اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مشترکہ مزاحمتی اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ تمام فلسطینیوں پر حملہ ہے اور دشمن کی اس ننگی جارحیت کا مل کربھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایک بیان میں، “مزاحمتی اتحاد” نے غزہ پر جارحیت کا مکمل طور پر ذمہ دار صہیونی دشمن کو ٹھہراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی قوتیں دشمن کو فلسطینی قوم پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کہ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر جارحیت کے دوران کم سے کم دس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہدا میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کے ایک کمانڈر ، ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔













تبصرہ کریں