اسرائیلی عدالت نے القدس میں مسجد کو شہید کرنے کا فیصلہ چند روز کے لیے منجمد کر دیا
فاران: قابض اسرائیل کی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیساویہ میں التقوی مسجد کو منہدم کرنے کے فیصلے کو 14 فروری تک منجمد کرنے کا فیصلہ کیا۔
3 جنوری کو قابض فوج نے زیر تعمیر مسجد پر تعمیرات روکنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ بغیر اجازت کے تعمیر کی گئی تھی جسے انتظامی فیصلے کے ذریعے گرا دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے جواب میں القدس کے کارکنوں اورشہریوں نے گذشتہ جمعرات کو ایک ہیش ٹیگ جس سے ہماری مساجد تباہ نہیں ہوں گی اور ہیش ٹیگ “التقوی مسجد کو بچائیں” کے ذریعے التقوی مسجد کو مسمار کرنے سے روکنے کے لیے ایک آنلائن مہم شروع کی۔
یہ مسجد اہل خیر کے عطیہ سے بنائی گئی تھی اور اس کی پہلی منزل تین سو مربع میٹر کے رقبے پرتعمیر کی گئی ہے۔مسجد میں آنے والوں کے لیے کار پارکنگ بھی بنائی گئی تھی اور دوسری منزل “زیر تعمیر” کو علاقے کے رہائشیوں کی خدمت کرنے والےافراد لیے استعمال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ العیساویہ کی آبادی 22 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔
تبصرہ کریں