اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈکیتی کی سب سے بڑی کارروائی

عبرانی زبان کے ذرائع نے (بدھ) شام کو اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج کے شمالی اڈوں میں سے ایک اڈے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود چوری کر لیا گیا ہے۔

عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے مثال آپریشن میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈے سے 100,000 سے 150,000 گولیاں چرائی گئیں۔
عبرانی زبان کے ذرائع نے (بدھ) شام کو اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج کے شمالی اڈوں میں سے ایک اڈے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود چوری کر لیا گیا ہے۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 13 کی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ایک کارروائی کے دوران “سکندریہ” کے فوجی اڈے پر “M-16” رائفلوں کے گودام سے ایک لاکھ سے زائد گولیاں چوری ہو گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ اڈہ الجلیل علاقے میں واقع ہے جو لبنان اور شام سے زیادہ دور نہیں ہے۔
اس حقیقت کے باوجود کہ اسرائیلی پولیس کے اندازے کے مطابق اڈے سے 150,000 سے زائد گولیاں چرائی گئی ہیں، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ چوری کی گئی مقدار پولیس کے اندازوں سے کم ہے۔
تل ابیب کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور وہ ابھی تک مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عبرانی زبان کے ذرائع نے قبل ازیں مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں اسرائیلی فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری کی اطلاع دی تھی۔