اسرائیلی فوج پر غزہ میں6 معصوم فلسطینیوں کے قتل کو خفیہ رکھنے کا الزام

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے رپورٹ کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک نو ماہ کا بچہ ، ایک 17 سالہ لڑکی ، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

فاران؛ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ مئی کو کیے حملے کے دوران توپ خانے سے 6 فلسطینی شہریوں کے قتل کو چھپایا تھا۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے رپورٹ کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک نو ماہ کا بچہ ، ایک 17 سالہ لڑکی ، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

اخبار نے کہا کہ یہ سب سویلین غیر جنگجو تھے۔ اسرائیل نے ان کی وضاحت کی ہے۔  مئی میں آپریشن گارڈین آف دی والز کے دوران غزہ پر اسرائیلی فوج کے توپ خانے سے مارے گئے تھے۔

ہارٹز نے لکھا  ہے کہ غلطی سے اسرائیلی فوج نے سرحد کے ساتھ عارضی عمارتوں کو نشانہ بنایا جو کہ بدوین کسانوں کے گھر ہیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ فوج کواس کے بارے میں معلوم ہوا ، جس کے بعد اس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اخبار نے مزید کہا کہ حاصل کردہ شہادتوں کے مطابق یہ ایک غلط اقدام تھا جس میں نصف درجن بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیاگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲