اسرائیلی فوج کی ریاستی دھشتگردی، ایک فلسطینی کو گولی سے کیا شہید
فاران: قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کو فدائی حملے کے شبے میں ایک چوکی کے قریب گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنی کار پر وہاں پہنچا۔
عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے بتایا ہے کہ فلسطینی شہری نے گاڑی روکنے کے اشارے پر گاڑی چوکی پر نہیں روکی۔ اسے جنوب مغربی جنین میں ’ماوو دوتان‘ یہودی کالونی کے چوکی پر روکنے کا کہا گیا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے شبے میں اسے گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر دم توڑ گیا۔
عبرانی اخبار ہارٹز نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی شہری کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔ اس میں موجود فلسطینی نے یہودی فوجیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق اس کارروائی میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
تبصرہ کریں