اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید
فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں عتصیون چوک میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج الخلیل سے تعلق رکھنے والے فالح موسیٰ شاکر کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان نے ایک چوک پر یہودی آباد کاروں کو چاقو سے حملے کی کوشش کی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بناتے اور گولیاں مارتے دیکھا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان سے قابض فوج کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔
تبصرہ کریں