اسرائیلی فوج کے فلسطینی شہروں میں چھاپے، متعدد شہری گرفتار

قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

فاران: قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اتوار کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفارسابا میں کارروائی کے دوران نوجوان عمار دویکات کو حراست میں لے لیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں تلاشی کے دوران عناد شاویش کو حراست میں لیا گیا۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تقوع کے مقام پر قابض فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لیا۔ اس کی شناخت محمود ابو مفرح کے نام سے کی گئی ہے۔

رام اللہ میں تلاشی کے دوران محمد شادی شجاعیہ کو گرفتار کیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے فلسطینی گورنر عدنان غیث کے گھر پر چھاپے مارے۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ اور اوقاف کے ڈائریکٹر ناجح بکیرات کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔