اسرائیل کی جارحیت میں زخمی ہونے والا 10 سالہ بچہ شہید، شہداء کی تعداد 46 ہو گئی

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کل ایک 10 سالہ «حنین ولید ابو قایده» زخمی بچہ زخمںوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

فاران: غزہ پر اسرائیل کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کل ایک 10 سالہ «حنین ولید ابو قایده» زخمی بچہ زخمںوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

فلسطین کی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جارحیت اور حملوں میں مزید ایک اور فلسطینی بچے کی شہادت کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی اور 360 افراد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں جو اسرائیل کی بربریت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

اسلامی استقامتی محاذ نے اسرائیل کے حملوں کا بھر پور جواب  دیتے ہوئے  تل ایب ، بن گورین ایئر پورٹ اور مقبوضہ علاقوں پر راکٹوں اورمیزائلوں کی بارش کردی۔