اسرائیل کی ریاستی دھشتگردی میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

فاران:  اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کو گولی مار جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان نے وحشیانہ طریقے سےحملہ کیا اور باب العامود میں متعدد فلسطینیوں کا تعاقب کیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری جب وہ فوجیوں کے لیے خطرہ نہیں۔ قابض فوج نے زخمی فلسطینی کو کسی قسم کی طبی امداد کی فراہمی کی بھی اجازت نہیں دی جس کے باعث وہ دم توڑ گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت 25 سالہ محمد شوکت محمد سلیمہ کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت سے بتایا جاتا ہے