اسرائیل کی شرکت پر امارات میں طبی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ٹویٹر پر جاری مہم میں خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی شرکت کی وجہ سے دبئی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کریں۔

فاران: اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے متحرک کارکنوں اور تنظیموں نے آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی طبی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ مطالبہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ اس کانفرنس میں اسرائیلی ریاست بھی شرکت کرے گی۔

اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک سے زائد ایسی مہمات چل رہی ہیں جن میں’ایڈک انٹرنیشن ٹیتھ کانفرنس‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس آئندہ فروری میں دبئی میں منعقد ہو گی جو تین روز تک جاری رہے گی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ہیش ٹیگ بائیکاٹ اسرائیل، اور اسرائیل سے دوستی خیانت ہے‘ کے عنوان سے مہمات جاری ہیں۔

ٹویٹر پر جاری مہم میں خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی شرکت کی وجہ سے دبئی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کریں۔

مہم میں پیش پیش کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس طرح کی کانفرنسوں میں شرکت کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔