اسرائیل کے خلاف دمشق کے سب سے بڑے بازار میں “اعلان جہاد” کی پکار
فاران: صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں دمشق کے نئے حکمرانوں کی بے عملی کی روشنی میں دارالحکومت کے سب سے بڑے بازار میں شامی باشندوں نے صہیونی حکومت کے خلاف جہاد کا اعلان کرنے کا نعرہ لگایا۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ شامیوں نے غزہ کے لوگوں کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کی مذمت میں مظاہروں میں شرکت کی اور “اعلان جہاد” کا مطالبہ کیا۔
دمشق کے سب سے مشہور اور سب سے بڑے بازار حمیدیہ مارکیٹ میں شامیوں نے غزہ کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں “عوام جہاد کا اعلان کرنا چاہتے ہیں” کا نعرہ لگایا۔
گزشتہ روز پیر کو سینکڑوں شامی شہری دمشق کی سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے ملک کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کے عوام کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔
یہ مظاہرے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب دمشق پر حکمرانی کرنے والے باغیوں کے رہنما اور عبوری دور کے سربراہ کے طور پر اپنا تعارف کروانے والے ابو محمد الجولانی ابھی تک سفارتی اور غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں اور ان کے زیرکمان افواج انتقام اور بدلے لینے میں مصروف ہیں اور ان کا شام یا غزہ میں اسرائیل اور اس کی جارحیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
الجولانی کی اس بے عملی کا بین الاقوامی حکام نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے الجولانی اور اس کے ساتھیوں کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں اور صیہونیوں کے ساتھ اچھی ہمسائیگی کے عزم کی تعریف کی۔













تبصرہ کریں