اسرائیل کے مظالم سے فلسطینی مردے بھی محفوظ نہ رہے، قبرستانوں کی کھدائی جاری
فاران: اسرائیلی ریاست کی نام نہاد ’نیچر اتھارٹی‘ کی انتظامیہ کی طرف سے یوسفیہ قبرستان میں کھدائیوں کا سلسلہ آج آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں کو قبرستان کے قریب آنے سے روکنے کے لیے پولیس کے ذریعے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
بیت المقدس کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے شہدا قبرستان کے اطراف کا محاصرہ کر کے اسے سیل کر دیا ہے اور اس میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض انتظامیہ پانی اور بجلی کی لائنوں کی تنصیب کی آڑ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے یوسفیہ قبرستان میں شہدا قبرستان میں لوہے کے ستون کھڑے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
ادھر فلسطینی اسلامی کمیٹی برائے قبرستان امور نے تحفظ قبرستان کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے مگر قابض انتظامیہ انہیں قبرستان کے قریب جانے سے روک رہی ہے۔
خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام نے ایک ہفتہ قبل القدس میں تاریخی قبرستان یوسفیہ میں کھدائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ فلسطینیوں کے احتجاج اور عالمی تنقید کے باجود قابض حکام اپنی غنڈہ گردی اورمسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242
تبصرہ کریں