اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں قرارداد منظور: حماس

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں فلسطینی عوام کے حق کی توثیق کی کہ فلسطینیوں کو اپنے وطن کی مکمل آزادی اور حق واپسی کے حصول کا حق ہے۔

فاران: کل ہفتے کی شام اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرنے کے تحسین کی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں فلسطینی عوام کے حق کی توثیق کی کہ فلسطینیوں کو اپنے وطن کی مکمل آزادی اور حق واپسی کے حصول کا حق ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قابض دشمن کے خلاف ہر قسم کی مزاحمت کے ذریعے اسے اپنے ملک سے بے دخل کریں اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اقدمات کریں۔

قاسم نے ان ممالک کا خیر مقدم کیا جنہوں نے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ووٹ دیا۔