القسام نے 16 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں، متعدد صہیونی فوجی ہلاک
فاران: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز اور مزاحمتی دھڑے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی قابض افواج کے ساتھ بہادری اور صفر رینج کی جھڑپوں میں مصروف ہیں۔ کل ہفتے کو القسام مجاھدین نے غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی 16 گاڑیوں کو نشانہ بنایا جنہیں دھماکوں سے تباہ کردیا گیا۔ ان حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈز نے بتایا کہ خان یونس شہر کے مضافات میں القسام مجاہدین کی دشمن کی گاڑیوں سے جھڑپ کے حیران کن مناظر دیکھے گئے، جس میں ایک مزاحمت کار سرنگ سے نکل کر ایک ٹینک پر اسٹروب ڈیوائس لگانے میں کامیاب ہو گیا جس کے بعد اس میں دھماکہ ہوا اور ٹینک فوجیوں سمیت تباہ ہوگیا۔
مناظر سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کئی گاڑیوں کو قریب سے نشانہ بنایا گیا اور جس سے ان میں آگ لگائی گئی۔ ایک گاڑی دیر تک جلتی رہی اور اس کے اندر دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں۔
عسکری ماہر میجر جنرل فائزالدویری نے ویڈیو میں القسام بریگیڈز کے مجاہدین کی بہادری کو “حیران کن ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حیرت انگیز حملوں کو بیان نہیں کیا جا سکتا ہے‘‘۔
القسام کے مجاہدین نے ایک فٹ فورس پر گھات لگا کر حملہ کیا جس نے التفاح اور الدرج کے محلوں میں ایک عمارت کے اندر خود کو روک لیا تھا۔ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
القسام بریگیڈز نے غزہ شہر میں شیخ عجلین کے علاقے میں “ال یاسین 105” شیل سے صہیونی میرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈزنے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خزاعہ کے مشرق میں دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کے ایک اجتماع کو مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔
القسام مجاہدین نے غزہ شہر کے شیخ عجلین کے علاقے میں دو ہامر فوجی جیپوں کو دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنانے اور متعدد فوجیوں کو مشین گن سے ہلاک کردیا۔
القسام بریگیڈز نےغزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرق میں دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کے ٹھکانوں کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔
القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے التفاح اور الدرج محلوں میں 8 صہیونی ٹینکوں کو “ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا۔
القسام کے مجاہدین غزہ سٹی کے علاقے الشیخ عجلین میں ایک صہیونی فوجی کو بھاری صلاحیت والے M99 سنائپر ہتھیار سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔













تبصرہ کریں