النقب اجلاس کے موقع پر منامہ-تل ابیب تعاون کے معاہدے پر دستخط
فاران: اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ اور ان کے بحرینی ہم منصب عبداللطیف الزیانی نے النقب اجلاس کے موقع پر تل ابیب اور منامہ کے درمیان مستقبل میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔
ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ دی ہے کہ “لیپڈ اور الزیانی نے دونوں فریقوں کے درمیان مستقبل میں تعاون کے لیے النقب اجلاس کے موقع پر باہمی تعاون کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کیے، اور اسرائیل اور بحرین کی وزارت خارجہ اس تعاون کی رہنمائی کے لیے کام کریں گی۔”
صیہونی حکومت اور امریکہ کے ساتھ چار عرب ممالک کے وزراء کا النقب میں اجلاس ایسے ماحول میں منعقد ہوا کہ فلسطینی عوام اور ان کی حامی خطے کی مختلف جماعتوں نے اس اجلاس کی شدید مذمت کی اور اسے فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کے مترادف قرار دیا۔













تبصرہ کریں