اماراتی ولی عہد کا اسرائیلی وزیراعظم کو باضابطہ دورے کی دعوت

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اماراتی ولی عہد نے امارات کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔

فاران؛ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید آل نھیان نے کل منگل کے روز اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو ابو ظبی کے دورے کی دعوت دی۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اماراتی ولی عہد نے امارات کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔ اماراتی سفیر محمد الحاجہ اور اسرائیل میں بحرین کے سفیر خالد الجلاھمہ نے بینیٹ سے ملاقات کی۔

اس موقعے پراماراتی سفیر نے باضابطہ طورپر اماراتی ولی عہد کی طرف سے بینیٹ کو ابو ظبی کے دورے کے دعوت دی۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ بینیٹ نے دونوں عرب ممالک کے سفیروں سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون کے فروغ اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات کی گئی۔

بینیٹ نے کہا کہ جیسے جیسے ہمارے تعلقات طاقت ور ممالک کے ساتھ بڑھتے جائیں گے خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔