امریکہ کے 25 فی صد یہودی اسرائیل کو نسل پرست ریاست مانتے ہیں
فاران نیوز ایجنسی کے مطابق، ریاست ہائے متحدہ امریکا کے 25٪ یہودی یہ سمجھتے ہیں کہ “اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا ارتکاب کرتی ہے۔”
یہودی الیکشن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے امریکی یہودی ووٹرز پر کئے گئے ایک سروے میں یہ نتائج سامنے آئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق 34 فی صد رائے دہندگان نے اس بات کی تائید کی کہ”فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کا سلوک نسل پرستی پر مبنی ہے”۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 فی صد نے اس بات کی تائید کی کہ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے 22 فی صد نے اس پر اتفاق کیا کہ “اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔
دو ریاستی حل کے بارے میں 61 فیصد جواب دہندگان نے دو ریاستوں کے حل کی حمایت کی جبکہ 19 فیصد افراد نے مغربی کنارے کے الحاق کی حمایت اور 20 فی صد نے ایک ایسی ریاست کے قیام کی حمایت کی جو نہ یہودی ہے اور نہ ہی فلسطینی۔
تبصرہ کریں