ام الفحم میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی کی شہادت

صیہونی عسکریت پسندوں نے آج جمعہ کی صبح مقبوضہ علاقے ام الفحم میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

فاران: صیہونی عسکریت پسندوں نے آج جمعہ کی صبح مقبوضہ علاقے ام الفحم میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
عبرانی ویب سائٹ “Ynet” کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو زیر کرنے کے بہانے فتحی محمد جبرین کو گولی مار دی، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں العفولہ کے ھمیق اسپتال منتقل کیا گیا۔