انسانی حقوق کے اداروں پر ’دہشت گردی‘ کا اسرائیلی الزام باطل قرار
فاران: فلسطینی ’این جی اوز‘ نیٹ ورک نے قابض اسرائیلی فوج کے نام نہاد “سینٹرل ریجن کمانڈر” کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی چھ این جی اوز کو “دہشت گرد” کے طور پر درجہ بندی کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی اور باطل قرار دیا ہے۔
ایک پریس بیان میں نیٹ ورک نے قابض ریاست کی طرف سے جاری کردہ تمام فارمولوں سے نمٹنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعادہ کیا جب کہ وہ بڑھتی ہوئی کارروائیوں، سول اداروں پر قابض ریاست کو نشانہ بنانے اور حالیہ فیصلے کے مضمرات پر انتباہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں، انسانی حقوق کی کونسل اور بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ بستیوں اور فلسطینی این جی اوز کو نشانہ بنانے پر تبادلہ خیال کے لیے ایک خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے۔
این جی اوز نیٹ ورک نے فلسطینی علاقوں میں اپنی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے قاض ریاست پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242
تبصرہ کریں