آباد کاروں کے تشدد سے زخمی فلسطینی اسپتالوں میں علاج سے محروم

القدس کے شمال میں واقع قصبے شعفات سے تعلق رکھنے والے ان دونوں نوجوانوں نے بتایا کہ انہیں دو اسپتالوں میں طبی عملے نے نسل پرستی کا نشانہ بنایا

فاران: اسرائیل کے دو اسپتالوں  (القدس میں ھداسا اور عین کارم میں ھداسا) میں اسرائیلی طبی ٹیموں نے دو فلسطینی نوجوانوں جاد عقل اور نور ابو خضیر کو علاج سے روک دیا۔ ان دونوں فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

القدس کے شمال میں واقع قصبے شعفات سے تعلق رکھنے والے ان دونوں نوجوانوں نے بتایا کہ انہیں دو اسپتالوں میں طبی عملے نے نسل پرستی کا نشانہ بنایا اور ڈاکٹروں نے انہیں علاج فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ ان میں سے ایک کو لگنے والے زخم کو ٹانکے لگا دیے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنے جسم پر زخموں کے نشانات اور آنکھوں میں جلنے کی شکایت کے ساتھ اسپتال گئے۔ انہیں اسرائیلی اسپتالوں میں علاج کے لیے جانے کی اجازت نہیں گئی جس کے بعد وہ شعفاط کے ایک طبی مرکز میں آئے جہاں ان میں سے ایک کی آنکھ کے قریب لگنے والے زخم کو ٹانکے لگائے گئے۔

یہ دونوں نوجوان آدھی رات کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کی یافا شاہراہ پر آباد کاروں کے ایک گروپ کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔