بحرین میں اعلی صہیونی عہدیدار کی تعیناتی پر ہنگامہ

بحرین کی وزارت خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں ایک اعلی صیہونی عہدیدار کی تعیناتی کے بارے میں تفصیلات بیان کی ہے۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ منامہ میں ایک اسرائیلی افسر کی تعیناتی، بین الاقوامی اتحاد کے تناظر میں انجام پا رہی ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے ایک اعلی افسر کی تعیناتی جو مستقل طور پر منامہ میں تعینات ہوگا، عالمی اتحاد کے تناظر میں ہوگی۔

رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں اسرائیل کے ایک اعلی افسر کی تعیناتی کے بارے میں جو کچھ آ رہا ہے وہ دنیا کے 34 ممالک کی شرکت کے ساتھ ایک عالمی اتحاد کے تناظر میں انجام پا رہا ہے۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ عالمی اتحاد کی ذمہ داری، علاقے کی آبی سرحدوں کی حفاظت، کشتیوں کی آمد و رفت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنا، عالمی تجارت کی حفاظت، سمندری قزاقوں اور دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہے۔