بیت المقدس میں اسرائیلی خفیہ پولیس نے دو فلسطینی اغوا کر لیے

کل شام اسرائیلی پولیس کی اسپیشل فورسزنے سلوان کے وادی حلو محلے میں ایک بس پر حملہ کرنے کے بعد دو فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔

فاران: القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ “خفیہ” قابض حکام نے  وای حلو میں اچانک ایک بس پر دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت نہیں کی جا سکی۔

اسی دوران قابض فوج نے القدس  کے نوجوان عبدالرؤف ریاض نجیب کو باب العامود کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

بیت حنینا میں قابض پولیس نے دو لڑکوں کو گرفتار کرکے انہیں جرمانے کیے۔

قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے گذشتہ نومبر میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے۔

مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران قابض افواج اور آباد کاروں کی طرف سے 2341 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔