بیت لحم پر اسرائیلی فوج کا حملہ اور گرفتاریاں

اس کارروائی کے نتیجے میں دسیوں افراد کو دم گھٹنے جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

فاران: مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم سے ذرائع  نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجیوں نے بیت لحم شہر کی وسطی شاہراہ ’الصف‘ پر حملے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں۔

حملہ آور فوجیوں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کا بے دریغ إستعمال کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دسیوں افراد کو دم گھٹنے جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

قابض افواج نے 23 سالہ نوجوان علی کو اس کے گھر کے قریب سے حراست میں لے لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے  شہر کا چاروں اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے معمولات زندگی تلپٹ ہو کر رہ گئے ہیں۔