بیت لحم: یہودی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں دو حقیقی بہنیں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں کیسان کے مقام پرفلسطینی خواتین چرواہوں پر حملہ کیا۔

فاران: یہودی آباد کاروں نے کل بدھ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں کیسان کے مقام پرفلسطینی خواتین چرواہوں پر حملہ کیا۔

مقامی سماجی کارکن احمد غزال نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی خواتین چرواہوں جو دونوں حقیقی بہنیں ہیں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ ان کی شناخت فاطمہ اور نایفہ محمد عبیادت کے نام سے کی گئی ہے۔

یہودی آباد کاروں نے ان پر سنگ باری بھی کی اور اس کے بعد انہیں دو گھنٹےتک حبس بے جا میں رکھا گیا۔

کیسان کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پرحملے روز کا معمول بن گئے ہیں اور یہودی آباد کار آئے روز فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی جان ومال پرحملے کرتے ہیں