جنگ بندی کے دوسرے روز13 صہیونیوں کے بدلے39 فلسطینی رہا
فاران: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ کل ہفتے کی شام غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مصری اور قطری کوششوں کو سراہا۔ دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے مگراسرائیلی دشمن جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ معاہدے کے دائرہ کار سے باہر 13 اسرائیلی قیدیوں اور 7 غیر ملکیوں کی رہائی کے بدلے 39 فلسطینی شہریوں کو گذشتہ رات رہا کردیا گیا۔
القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے تحت 13 اسرائیلی قیدیوں اور 7 غیر ملکی شہریوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
حماس نے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے دن رہائی پانے والے مرد اور خواتین قیدیوں کی فہرست کا اعلان کیا۔













تبصرہ کریں