حرم امام حسین (ع) میں منعقدہ مسجد الاقصیٰ کی آواز بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب
فاران: کانفرنس کی اختتامی تقریب میں جو آج (بدھ) منعقد ہوئی، شرکاء نے متعدد تقریریں کیں جن میں امت اسلامیہ کے اتحاد، فلسطینی قوم کی حمایت اور بعض عرب ممالک اور صیہونیوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کی گئی۔
آستانہ مقدس حسینی کے دار القرآن الکریم کے سربراہ شیخ خیرالدین الہادی نے اپنے الفاظ میں اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آواز تمام حریت پسند انسانوں اور مسلمانوں کے جذبات اور ضمیر میں موجود ہے۔
انہوں نے اربعین کی تقریب میں زائرین کی موجودگی کے بارے میں مزید کہا: زیارت اربعین کی تصویر دنیا میں منفرد ہے اور اس نے تمام سلیقوں اور قوموں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ۔
عراق کے اہل سنت دارالافتاء کے ترجمان شیخ عامر البیاتی نے بھی کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ ہمیشہ ہماری آنکھوں کی روشنی رہے ہیں ۔
شیخ عامیر البیاتی نے مزید کہا: ہم جانتے ہیں کہ عرب حکمران بالخصوص سمجھوتہ کرنے والے اس سلسلے میں کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن عراق کا دارالافتاء فلسطینی عوام کو بااختیار بنانے کی کوششوں پر زور دیتا ہے۔
لبنان میں مسلم علماء کی کونسل کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ شیخ غازی یوسف حنینہ نے بھی اس بات کی تاکید کی: ہمارے دین میں، ہمارے رب کی شریعت میں، خدا کی کتاب اور خدا کے رسول کی ہدایت میں بے تعلقی، کنارہ کشی اور غیرجانبداری کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
لبنان میں مسلم علماء کی کونسل کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے مزید کہا: ہمیں فلسطین کی حمایت کرنی چاہیے اور اس سلسلے میں تعاون کا میدان ہر ایک کے لیے کھلا ہے، بالخصوص اعلان بالفور کے بعد سے رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے۔
انہوں نے مزید کہا: جن افراد نے صہیونی دشمن کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے انہوں نے در حقیقت یزیدیوں سے یہ سبق سیکھا ہے۔
شیخ غازی حنینہ نے مزید کہا: ہم قوم کے فرزندوں کے درمیان اتحاد کے حوالے سے اپنے موقف پر زور دیتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو اتحاد کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
الازہر کے اسکالر ڈاکٹر منصور مندور نے بھی کہا کہ مسجد اقصیٰ اس قوم کی امید اور افتخار ہے اور اگر قوم خاموش رہی اور مسجد اقصیٰ کو کچھ نقصان پہنچا تو یہ رسوائی قیامت تک اس قوم کے ماتھے پر ثبت رہے گی۔
بین الاقوامی کانفرنس “مسجد الاقصیٰ کی آواز” امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے موقع پر “حسینی تحریک کے اصولوں اور بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی قوم کے انقلاب میں اس کے کردار” کے عنوان سے منعقد ہوئی۔













تبصرہ کریں