حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے 3 فوجی اڈوں کو تباہ کر دیا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ہیڈکوارٹر پر اپنے راکٹ اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسرائیل کے تین فوجی اڈوں کو تباہ اور متعدد مقبوضہ بستیوں کو نشانہ بنایا۔

فاران: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ہیڈکوارٹر پر اپنے راکٹ اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسرائیل کے تین فوجی اڈوں کو تباہ اور متعدد مقبوضہ بستیوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے کئی مقبوضہ بستیوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ لبنان نے الراہب اڈے پر اسرائیلی جاسوسی کے آلات کو مناسب ہتھیاروں سے تباہ کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے آج بیت ہیلل بیس میں قابض فوج کی 769ویں بریگیڈ سے وابستہ السہل بٹالین کے کمانڈر کے ہیڈ کوارٹر کو کاٹیوشا اور فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے لبنان سے حزب اللہ کی جانب سے ہونے والے حملوں میں اپنے دو فوجی ٹھکانوں کے تباہ ہونے کی تائید کی ہے جبکہ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔