خون خوارصہیونی فوج کی جارحیت جاری، مزید 75 فلسطینی شہید

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 6 قتل عام کیے ہیں جن میں 75 شہری شہید اور 284 زخمی ہوگئے۔

فاران: غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 6 قتل عام کیے ہیں جن میں 75 شہری شہید اور 284 زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی تازہ تفصیلات  میں تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک غزہ میں جاری صہیونی ریاست کی جارحیت کے نتیجے میں 36,171 شہید اور 81,420 زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

گزشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔