دو اسرائیلی فوجی ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

صیہونی حکومت نے پیر کے روز دو اسرائیلی فوجیوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فاران: صیہونی حکومت نے پیر کے روز دو اسرائیلی فوجیوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ اسرائیلی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے شن بیٹ اور اسرائیلی پولیس نے ایک مشترکہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو اسرائیلی فوجیوں کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
بیان کے مطابق دونوں ریزرو فوجیوں پر ایرانیوں کو آئرن ڈوم سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔
المنار کے مطابق، شن بیٹ اور اسرائیلی پولیس کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے: “دو فوجیوں میں سے ایک نے ایران کو وہ خفیہ معلومات فراہم کیں جو اس نے فضائی دفاعی یونٹ میں خدمات انجام دیتے ہوئے حاصل کی تھیں، اور دوسرے نے آئرن ڈوم سسٹم کی ویڈیو بھی بنائی اور ایرانی ایجنٹ کو بھیج دی۔
گزشتہ ماہ قابض حکومت کے داخلی سلامتی کے ادارے نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد میں چار گنا اضافے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 2024 میں اس نے مقبوضہ علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے جاسوسی کے 13 مقدمات میں 27 اسرائیلیوں کو گرفتار کیا تھا۔